امریکہ سرد جنگ سے تقسیم شدہ دنیا کا خواہاں نہیں : جوبائیڈن

   

نیویارک : امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ نئی سرد جنگ یا تقسیم شدہ دنیا کا خواہاں نہیں‘امریکا اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کا دفاع کرے گا‘ فوجی قوت ہمارا آخری حربہ ہونا چاہیے‘ ایران کو نیوکلئیرہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے امریکا اپنے عہد پر قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ماحولیاتی بحران اور وبائی بیماری سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جوبائیڈن نے اتحادیوں سے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ایک فیصلہ کن وقت کا سامنا ہے‘ ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا‘ ہماری اپنی کامیابی دوسروں کی کامیابی کے ساتھ منسلک ہے‘ امریکہ صرف صاف اور قابل حصول ملٹری مشنز میں مصروف رہے گا۔