دوبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024سے 2031کی سائیکل میں منعقد ہونے والے مرد کرکٹ، ٹورنمنٹس کیلئے میزبانوں کی شناخت کرنے کا عمل شروع کردیا ہے اور اس کے فوراً بعد ہی 17ممالک نے آئی سی سی کے ان بڑے ٹورنمنٹس کی میزبانی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔امریکہ سمیت ان 17ممالک میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، ہندستان، پاکستان، آئرلینڈ، ملائشیا، نامیبیا، نیوزی لینڈ، عمان، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، متحدہ عر ب امارات اور زمبابوے شامل ہیں۔ ان تمام ممالک نے میزبانی کے لے آئی سی سی کو ابتدائی تکنیکی تجویز پیش کی ہے ۔ 2024-2031تک آٹھ مرد و ن ڈے اور ٹی۔20ٹورنمنٹس کا انعقاد ہونا ہے جن میں دو مرد عالمی کپ، چار مرد ٹی۔ 20 عالمی کپ اور دی آئی سی سی چمپئنس ٹرافی شامل ہیں۔ ممکنہ میزبان کے طورپر ایک ابتدائی تکنیکی تجویز پیش کرنے کے لئے آئی سی سی اراکین کو مدعو کیا گیا ہے ۔آئی سی سی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل، آئی سی سی خواتین اور انڈر۔19ٹورنمنٹس کی میزبانی نئی سائیکل میں ایک الگ طریقہ سے کی جائے گی جو اس سال کے آخر میں شروع ہوگا۔