واشنگٹن : امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار کو کسانوں کا قاتل قرار دیدیا۔ سکھوں کی جانب سے ہندوستان میں کسانوں پر مظالم کے خلاف اور خالصتان بنانے کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستانی کسانوں پر مظالم کیخلاف اکٹھے ہوئے ہیں، کسانوں پر مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما ڈاکٹر بخشش سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں۔