امریکہ: سیاہ فام شہری کے قاتل 3 سفید فاموں کو عمر قید

   

اٹلانٹا : امریکی ریاست جارجیا کی عدالت نے 3سفید فام افراد کو سیاہ فام شہری احمد آربری کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے باپ بیٹے کو ضمانت پر بھی رہائی بھی نہیں مل سکے گی۔ احمد آربری کے قتل کا واقعہ فروری 2020 ء میں جارجیا کے شہر برونزوک میںپیش آیا تھا۔ ملزمان 66 برس کے گریگ اور 35 برس کے ٹریوس مک مائیکل نے اپنے محلے میں احمد آربری کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو مسلح ہوکر تعاقب کیا تھا ۔