امریکہ: سیلاب کے نتیجے میں 8 ہلاک اور سینکڑوں بے گھر

   

کینٹکی (امریکہ) : امریکہ کی ریاست کینٹکی میں سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہوگئے ہیں۔کئی دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ’آپالاچیا ‘ کے دریاوں میں طغیانی کے نتیجے میں رہائشی مکانات، کاروباری مراکز اور شاہراہیں سیلابی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ امدادی ٹیمیں ،محصور، سیلاب زدگان کو ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ شہر میں بعض پارکوں کو بطور امدادی کیمپ استعمال کیا جا رہا ہے۔ کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشر نے جاری کردہ بیان میں واقعہ کو تباہ کن قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ ریاست میں پیش آنے والے مہلک ترین سیلابوں میں سے ایک ہے۔اینڈی نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی مہم شروع کروا دی ہے۔مغربی ورجینیا میں بھی بعض علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔