امریکہ سے آئے خسر کے ایک ووٹ سے بہو کی کامیابی

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ایک ووٹ انسان کی زندگی پر کافی اثر رکھتا ہے ۔ ایک ایک ووٹ کی قیمت ہر انسان کو کرنی چاہئے ۔ ایک ووٹ کے ذریعے ہم سیاسی قائدین کی قسمت بدل سکتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ اتوار کو نرمل ضلع کے لوکیشورم منڈل میں باگا پور گرام پنچایت انتخابات میں پیش آیا۔ جہاں ایک خاتون نے ایک ووٹ سے کامیابی حاصل کی ۔ میتالہ سری دیوی نے 189 ووٹ حاصل کئے اور ان کے مد مقابل ہرشا سواتی نے 188 ووٹ حاصل کئے ۔ اس طرح سری دیوی نے ایک ووٹ سے کامیابی حاصل کی ۔ سری دیوی کے سسر میتالہ اندرا کرن ریڈی جو امریکہ میں تھے انتخابات سے صرف چار دن قبل ہی نرمل آئے اور اپنی بہو کی تائید میں ووٹ استعمال کیا ۔ اور یہ وقت فیصلہ کن ووٹ ثابت ہوا اور سری دیوی نے ایک ووٹ سے کامیابی حاصل کی ۔۔ ش