واشنگٹن : امریکہ سے بحرالکاہل کو عبور کرکے 13000 کیلو میٹر کے سفر کے بعد آسٹریلیا پہنچنے والے کبوتر کو آسٹریلیا کے سخت کورنٹائن قواعد کے باعث ہلاک کردیا جائے گا۔ اکٹوبر کے اواخر میں اوریجن میں ایک ریس کے دوران مبینہ طور پر یہ پرندہ گمشدہ ہوگیا تھا۔ تقریباً دو ماہ بعد یہ ملبورن پہنچ گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وہ پرندوں میں ہونے والے امراض کے خطرہ کو لیکر پریشان ہے اور تکلیف سے نجات دلانے کیلئے کبوتر کو ہلاک کرنا پڑے گا۔