امریکہ سے متعلق پالیسی اثاثے بحال ہونے سے مشروط :طالبان

   

کابل۔ طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال نہ کئے گئے توامریکہ سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کریں گے۔ افغان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ 9/11 حملوں سے افغانستان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ امریکہ نے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں توامریکہ سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے۔افغانستان کے اثاثوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جو امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ عالمی تنقید سے بچنے اورافغان عوام سے تعلقات کونقصان سے بچانے کے لئے افغانستان کے اثاثے 9/11 کے متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے۔افغانستان کی دولت غیرمشروط طور پرواپس کی جائے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے آدھے 9/11 متاثرین کودینے کااعلان کیا تھا۔