ٹوکیو 16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے وزیر خارجہ نے آج کہا کہ ایران اور امریکہ کے مابین نیوکلئیر مسئلہ پر مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ جاپان کی خبر رساں ایجنسی کیوڈو نے یہ بات بتائی ۔ وزیر خارجہ ایران محمد جواد ظریف کا نیوز ایجنسی نے یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا کہ نیوکلئیر مسئلہ پر امریکہ اور ایران کے مابین کسی طرح کے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ جواد ظریف ان دنوں جاپان کے دورہ پر ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ امریکہ سے مذاکرات کیلئے واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں۔