امریکہ سے کشیدگی بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں: روس

   

ماسکو: ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ امریکہ ۔ روس کشیدگی بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ماسکو سے ترجمان کریملن کا یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان آج ہونے والی فون کال سے چند گھنٹوں پہلے سامنے آیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نئے سال کے موقع پر خطاب کریں گے
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پنگ جمعہ کی شام سات بجے نئے سال کے موقع پر اپنے ملک سے خطاب کریں گے ۔حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر جن پنگ کا خطاب متعدد ویب سائٹس اور میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا جن میں چینی میڈیا گروپ کے بڑے ٹی وی اور ریڈیو چینلز شامل ہیں۔