واشنگٹن ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ بیس سالوںمیں مساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی
(MIT)
نے اپنے بین الاقوامی سائنس و ٹکنالوجی انیشیٹیو کے تحت زائد از 1000 طلباء ، ریسرچ اسکالرس اور فیکلٹی ارکان کو ہندوستان روانہ کیا ہے ۔ ایم آئی ٹی کے پروفیسر برائے ویژن اینڈ کمپیوٹیشنل نیورو سائنس پون سنہا نے ایم آئی ٹی ۔انڈیا کے ایک ایونٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ ہندوستان کی بہترین تاریخ اور ثقافت کا تجربہ حاصل کرنے کے علاوہ طلباء ، محققین اور فیکلٹیز کو یہاں کے تحقیقی ، ٹکنالوجی اور دیگر عصری سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا۔
