بھدوہی13جولائی(یواین اائی) امریکہ کے الباما میں منعقد ورلڈ پولیس فیئر گیم۔2025 میں گولڈ میڈل لے کر اتوار کو لوٹے اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے عرفان احمد کا اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نیا بازار میں رہنے والے سبزی فروش علی حسن کا بیٹا عرفان احمد اتر پردیش پولیس میں کانسٹیبل ہے جو لکھنؤ پولیس لائن میں تعینات ہے ۔ وہ ہندوستانی پولیس ٹیم کے ساتھ ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمس میں شرکت کرنے امریکہ کے برمنگھم گئے تھے ۔ جہاں 800 میٹر دوڑ میں انہوں نے بھارت کو گولڈ میڈل دلایا۔محمد عرفان کو گولڈ میڈل ملنے کی جانکاری ہوتے ہی قالین نگری کے لوگ جھوم اٹھے ۔ اتوار کو ہریدوار سے وارانسی کو آنے والی ڈاکٹر بندیل کھنڈ ایکسپریس سے عرفان گولڈ میڈل لے کر تقریبا 9بج کر 20 منٹ پر بھدوہی ریلوے اسٹیشن پہنچے ۔ جہاں لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔بتایا جاتا ہے کہ عرفان کے والد علی حسن خاندان کی کفالت کے لیے سبزی کی دکان چلاتے تھے ۔ اسی دوران عرفان کو اتر پردیش پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ عرفان کو بچپن سے ہی کھیلوں کا شوق تھا، خاص کر دوڑنا۔ جیسے ہی عرفان گولڈ میڈل لے کر پہنچے تو اہل خانہ سمیت کارپیٹ سٹی کے لوگ خوشی سے جھوم اٹھے ۔