امریکہ سے 30تلگوطلبہ حیدرآبادواپس

   

حیدرآباد 4 فروری ( یو این آئی) امریکہ میں حراست میں لئے گئے طلبہ میں سے 30تلگوطلبہ کل شب حیدرآبادواپس ہوگئے ۔پیر کی شب 2بجے وہ طیارہ کے ذریعہ شہر واپس ہوئے ۔دیگر طلبہ کو بھی ہندوستان واپس لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور امریکہ میں تلگو تنظیمیں امیگریشن لائرس کی خدمات حاصل کر رہی ہیں تاکہ تلگو طلبہ کی نمائندگی کی جاسکے ۔تلگو ایسوسی ایشن کے کنوینر نوین نے ایف ون ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود امریکہ میں مقیم تلگو طلبہ سے اپیل کی کہ وہ وطن واپس ہوجائیں ۔نوین نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مداخلت کے بعد بقیہ طلبہ کو جلد ہی رہا کروالیاجائے گا۔سینکروں طلبہ کو امریکہ میں فرضی یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے پر گرفتار کیاگیا تھا۔