امریکہ صدر جو بائیڈن کا صدر ولادیمیر زیلنسکی سے رابطہ

   

واشنگٹن: روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون کے ذریعہ رابطہ کیا۔ وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان 30 منٹ تک بات ہوئی ہے۔ یوکرین کے صدر کے مطابق امریکی صدر سے بات چیت میں سیکورٹی اور معاشی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ یوکرین کے صدر نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکی صدر سے بات چیت میں روس کے خلاف مزید پابندیوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔
دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ ترک صدر رجب طیب اردغان آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرین سے جنگ کے معاملہ پر بات کریں گے ۔