امریکہ طیارہ حادثہ: مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

لاس اینجلس23جون (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں صوبہ ہوائی کے او آھو جزیرے میں جمعہ کی شام کو ہوئے طیارہ حادثے میں 11 افراد کی موت ہو گئی تھی ۔ مقامی حکام نے ہفتہ کو 11 افراد کی موت ہونے کی تصدیق کی۔ھونولولو کے محکمہ فائر سروس نے ہفتہ کو شام میں ٹویٹ کر کہا‘‘ڈیلینگہیم ایئر فیلڈ کے نزدیک حادثے کا شکار ہو ئے طیارے میں 11 افراد سوار تھے اور اس حادثے میں تمام لوگوں کی موت ہو گئی ’’ محکمہ فائر اینڈ سروس نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ’’۔ ھونو لولو کے محکمہ فائر اینڈ سروس کے سربراہ مینوئل نیویس نے بتایا کہ محکمہ فائر سروس کو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے طیارہ حادثے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد فائر سروس اہلکار موقع پر پہنچے اور طیارے کو آگ کی لپٹوں میں گھرا ہوا پایا۔ مرنے والوں کی تعداد جمعہ کی رات بڑھ کر نو ہو گئی تھی اور ہفتہ کو حکام نے اس حادثے میں 11 افراد کی موت کی تصدیق کی۔