امریکہ ’’غیردوست‘‘ ملک :روسی حکومت

   

ماسکو : روس نے امریکہ سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس نے امریکہ کو باضابطہ طور پر ’’غیر دوستانہ‘‘ ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے جاری کردہ فہرست میں جمہوریہ چیک کا نام بھی شامل ہے۔ تاہم روسی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس کسی کے ساتھ بھی ہر قسم کے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔