اوسلو، 31اگست (آئی این ایس) یورپی یونین (ای یو) کے وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر امریکہ سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی افسران کو انٹری ویزا دینے سے انکار کے اپنے حالیہ فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔امریکی محکمہ خارجہ نے 29 اگست کو ایک بیان میں کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی آئندہ جنرل اسمبلی سے قبل فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) اور فلسطینی اتھارٹی (پی ے ) کے ارکان کے ویزوں سے انکار اور انہیں منسوخ کر رہا ہے ۔میٹنگ میں غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی تاہم اسرائیل پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے معاملے پر شرکاء میں گہرا اختلاف پایا گیا۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کالس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ رکن ممالک وسیع پیمانے پر صورت حال کی سنگینی پر متفق ہیں لیکن ٹھوس اقدامات پر اتفاق رائے نہیں ہے ۔ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن، جنہوں نے اس اجلاس کی صدارت کی، کہا کہ رکن ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیال ہے کہ اسرائیل کسی خاص دباؤ کے بغیر اپنے موقف میں تبدیلی کا امکان نہیں رکھتا۔مظاہرین میٹنگ کے مقام کے باہر جمع ہوئے ، انہوں نے ڈنمارک اور یورپی یونین سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں انسانی بحران پر سخت کارروائی کریں۔