امریکہ ‘ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ پر ہے : سابق امریکی قاصد

   

واشنگٹن 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اسبق امریکی خصوصی صدارتی قاصد برائے انسداد آئی ایس آئی ایس بریٹ مک گورک نے کہا کہ امریکہ فی الحال ایران کے ساتھ عملا جنگ پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی خبر کچھ انصاف رسانی والی ضرور ہے لیکن اس کے عواقب نامعلوم ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی آج بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔