امریکہ: لڑاکا طیارہ کو حادثہ ، 2 پائیلٹس ہلاک

   

ٹوکیو : جاپان کی ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے بیان کے مطابق الاباما میں حادثے میں ایک جاپانی فضائیہ کا افسر اور امریکی فضائیہ کا انسٹرکٹر پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔ فوجی طیارہ امریکی شہر الاباما میں شام 5 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں جاپانی سیکنڈ لیفٹیننٹ اور امریکی انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے ہیں۔جاپانی پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جاپانی لیفٹیننٹ امریکی لڑاکا طیارے کا پائلٹ بننے کے لئے امریکی فضائیہ کے نصاب میں تدبیر اور دیگر مہارتیں سیکھ رہا تھا۔