امریکہ : مخالف یہود بیان پر مسلمان رکن کانگریس کی معذرت

   

واشنگٹن۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوانِ نمائندگان میں پہلی دو مسلمان خواتین میں سے ایک الہان عمر نے اپنے اس بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی جس میں انہوں نے امکان ظاہر کیا تھا اسرائیل کیلئے امریکی اراکین کی حمایت کے پسِ پردہ وہ رقم ہے جو اسرائیل حمایتی لابی فراہم کرتی ہے۔ریاست منیسوٹا سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ کو اسرائیل کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرنے پر ایک ہفتے سے تنقید کا سامنا تھا جو اس وقت تنازعہ کی صورت اختیار کرگیا جب انہوں نے ریپبلکن تنقید کا جواب دیا۔