امریکہ مسلمانوں کے ساتھ ، پابندیاں برخواست ہوں گی!

,

   

ٹرمپ کی مسلم دشمنی کا اب خاتمہ ، 13 ملکوں سے سفر کی پابندی ہٹالی جائیگی ، مسلمانوں سے کئے گئے وعدے پورے ہوں گے

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخاب میں شاندار کامیابی کے پہلے دن جوبائیڈن نے نیک ارداے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے 13 مسلم ممالک سے آنے والے مسافرین پر عائد کردہ سفری پابندیاں ہٹالی جائیں گی ۔ ٹرمپ نے 13 ملکوں پر سفری پابندی عائد کی تھی ۔ ان میں مسلم اکثریتی والے ممالک یا افریقی ممالک شامل تھے ۔ 2017 ء میں وائیٹ ہاؤز کا جائزہ لینے کے فوری بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے ایکزیکٹیو آرڈر جاری کیا تھا اور 7 مسلم اکثریتی والے ممالک سے آنے والے مسافرین پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی تھی ۔ ٹرمپ نظم و نسق نے اس احکام کو کئی مرتبہ نافذ کیا ۔ سپریم کورٹ میں قانونی طور پر چیلنج بھی کیا گیا ۔ جہاں پر 2018 ء کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ۔ اب ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد سب کچھ تبدیل ہوجائے گا ۔ جوبائیڈن نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ امریکہ مسلمانوں کے ساتھ ہے ۔ امریکی مسلمانوں کے ممنون و مشکور ہیں ۔ اکٹوبر میں بائیڈن نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ امریکہ میں نفرت کے جرائم کی بڑھتی تعداد کو ختم کرنے کیلئے سخت قانون لائیں گے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ صدرکی حیثیت سے میں ہمارے سماج سے نفرت کے زہر کو زائل کرنے کیلئے کام کروں گا ۔ میرا نظم و نسق امریکی مسلمانوں کے ساتھ امریکہ کھڑا ہوا جیسے دکھائی دے گا ۔ ہر سطح پر ہم مسلمانوں کے ساتھ ہوں گے ۔ اب وہ دن آگیا ہے کہ میں ٹرمپ کے غیردستوری مسلم پابندی کو ختم کروں گا ۔ ٹرمپ کے اس اقدام پر ایران ، لیبیا ، صومالیہ ، شام اور یمن میں شدید برہمی پائی جاتی ہے ۔ ٹرمپ نے بعد ازاں سفری پابندی میں توسیع کرتے ہوئے ونیزولا ، شمالی کوریا ، نائیجریا ، سوڈان ، میانمار اور دیگر تین ممالک کو بھی شامل کیا تھا ۔ مسلمانوں نے اول تو یہ محسوس کیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ صرف سیاہ فارم اور ایشیائی شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ وہ اپنے خفیہ منصوبوں کے تحت مسلمانوںکو بھی شدید نقصان پہنچا چکے ہیں ۔ گزشتہ 4 سال سے امریکہ ساری دنیا کی نظروں میں رسواء ہوتا رہا ہے ۔ کونسل امریکی اسلامی ریلیشنس جو امریکہ کا سب سے بڑا مسلم سیول رائیٹس ادارہ ہے نے جوبائیڈن کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنا ہوگا ۔ منتخب صدر نے عہد کیا ہے کہ وہ صدر کا جائزہ لینے کے پہلے دن ہی مسلمانوں پر عائد کردہ پابندی کو ختم کریں گے ۔