سان فرانسسکو۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے کیلی فورنیا میں گھات لگا کر کی گئی فائرنگ میں ایک افسر کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔شمالی کیلی فورنیا کے سانتا کروز کاؤنٹی حکام نے یہ اطلاع دی۔کاؤنٹی کے افسر نے بتایا کہ بین لوموڈ میں ایک مشتبہ شخص نے گھات لگا کر افسر ڈیمون گٹجولور (38) اور دیگر حکام پر فائرنگ کی۔ حملے میں ڈیمون گٹجولور کی موت ہوگئی اور دو دیگر افسران زخمی ہو گئے ۔مشتبہ کی شناخت اسٹیون کیرلو کے طور پر کی گئی ہے ۔ اسٹیو کیرلو گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ضلع اٹارنی دفتر اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے افسر معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔