امریکہ: ملازمتوں میں غیر متوقع اضافہ

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : امریکی ملازمتوں کی منڈی میں جنوری کی سست روی کی توقعات کے برعکس ملازمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی لیبر مارکیٹ نے گزشتہ ماہ اس سلسلے میں حیرت انگیز اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ امریکہ میں ملازمتوں کی منڈی میں نئی بھرتی سے متعلق جمعہ دو فروی کو سامنے آنے والے اعداد و شمار توقعات کے برعکس ثابت ہوئے۔ ان حکومتی اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ سال نو، جو امریکہ کے لیے انتخابی سال ہے، میں ملازمتوں کے نئے مواقع کے میں اضافہ صدر جو بائیڈن کے لیے اچھی خبر ہے۔ محکمہ محنت نے کہا کہ دنیا کی اس سب سے بڑی معیشت نے جنوری میں 353 ہزار ملازمتوں کا اضافہ کیا جبکہ دسمبر کے اعداد و شمار میں نمایاں طور پر کمی کے ساتھ 333 ہزار ملازمتوں کے اضافہ کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ امریکہ کے روزگار کے محکمے نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح مسلسل تیسرے مہینے 3.7 فیصد پر مستحکم رہی۔ امریکہ میں ملازمتوں کی منڈی میں نئی اور مثبت پیش رفت ڈیموکریٹ صدر جوبائیڈن بائیڈن کے دوبارہ انتخاب میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔