واشنگٹن : امریکی ریاست ٹیکساس میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک وین کے حادثے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔مقامی اخبار ‘دی مانیٹر’ نے بروکس کاؤنٹی کے شیرف کے حوالے سے بدھ کو بتایا کہ جنوبی ٹیکساس میں تارکین وطن کو لے جانے والی وین کے الٹنے سے 10 افراد ہلاک اور تقریبا 25 دیگر زخمی ہو گئے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔