واشنگٹن: امریکہ میں ایک سڑک پر حملے میں شدید زخمی ہونے والے ہندوستانی نژاد شہری دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اسٹریٹ میں 41 سالہ وویک تنیجا کو ایک شخص نے زمین پر پٹخا اور اْس کا سر فٹ پاتھ پر دے مارا تھا جس سے ہندوستانی نژاد شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔ گرفتاری کیلئے چھاپا مار ٹیم تشکیل دیدی۔
