نیویارک: امریکہ میں مہلک وباء کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ متاثرین کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ تازہ ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے زائد از ایک ملین بچے کورونا وائرس کے پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ امریکہ میں گزشتہ ہفتہ انتخابات کے دوران یہ تعداد سامنے آئی ہے۔ امریکہ کے تمام کیسس میں متاثرہ بچوں کا فیصد 11.5 ہے۔ دواخانہ میں شریک ہونے والے متاثرین کی تعداد کم ہے۔ 12 نومبر تک زائد از ایک ملین امریکی بچوں کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا۔ محکمہ صحت کے ویب سائیٹ پر جو تفصیلات بیان کی گئی ہے ، اس کے مطابق نیویارک سٹی ، ڈسٹرکٹ کولمبیا اور دیگر شہروں میں یہ تعداد بڑھ گئی ہے ۔ امریکی اکیڈیمی آف پڈیاٹرکس اینڈ چلڈرنس ہاسپٹل اسوسی ایشن کی جارکردہ نئی رپورٹ کے مطابق کورونا وباء پھیلنے کے بعد سے بچوں میں بھی اس مرض کی شدت بڑھنے لگی ہے۔ 12 نومبر تک جملہ 1,039,464 بچے کووڈ 19 سے متاثر ہے۔