واشنگٹن: امریکہ میں طوفانی طوفان کے باعث سڑکیں 20گھنٹے تک بند ہوگئیں ،جس کے باعث 90 کلو میٹر طویل گاڑیوں کی قطار لگ گئی اور سیکڑوں افراد راستوں میں پھنس گئے۔ متاثرہ افراد نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹوں میں بتایا کہ ان کی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہونے والا ہے اور وہ کئی گھنٹوں سے بھوکے ہیں۔
پولینڈکے صدر دوسری بار کوروناپازیٹیو
وارسا : پولینڈکے صدر اندرج ڈوڈا دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔خبررساں اداروں کے مطابق پولش صدر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تنہائی اختیار کرلی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پولش صدرکورونا ویکسین کی 2 خوراکوں سمیت بوسٹر ڈوز بھی لگواچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 49 سالہ صدر اکتوبر 2020 ء میں پہلی بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔