امریکہ میںخودکار ہتھیاروں پر پابندی کا قانون منظور

,

   

واشنگٹن۔ امریکی ایوان نمائندگان میں خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا قانون منظور ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابقامریکی ایوان نمائندگان نے جمعہ کو خودکار ہتھیاروں پر پابندی کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ بل اب سینیٹ میں بھیجا جائے گا جہاں اس کے مسترد ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 213 کے مقابلے میں 217 ووٹوں سے قانون کو منظوری دے دی۔منظور شدہ قانون کے تحت خودکار رائفلز کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹس پچھلے کئی برسوں سے 1994 میں نافذ کردہ اسلحہ پر پابندی کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ پابندی 2004ء میں 10 برس بعد ختم ہوگئی تھی۔دوسری طرف ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے مطابق شہریوں کو اسلحہ رکھنے کا حق حاصل ہے۔