امریکہ میںشدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 55 ڈگری ہوگیا

,

   

واشنگٹن: امریکہ کی کئی ریاستوں میں سورج قہربرسا رہا ہے-لاس ویگاس میں پارہ مسلسل پانچویں دن 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ اس وقت شدید گرمی کی زدمیں ہے، ریاست کیلیفورنیا کی ’’ڈیتھ ویلی‘‘ میں درجہ حرارت 55 ڈگری کو چھو گیا ہے تاہم شدید گرمی کے باوجود سیاح ڈیتھ ویلی پہنچ گئے اور نیشنل پارک کے فرنس کریک وزیٹرز سینٹر کے باہر نصب تھرمامیٹر کے ساتھ سیاح ہائی ٹمپریچر کی یادگار کے طور تصاویر بنواتے اور سیلفیاں لیتے رہے۔نیشنل ویدرسروس کے مطابق کیلیفورنیا، نیواڈا، ایریزونا، اوریگان، ایڈاہو، الاباما اورمسیسیپی کی ریاستیں شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ کیلیفورنیا اور نیواڈا میں آنے والے ہفتے میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کی توقع ہے۔حکام کے مطابق مغرب اور بحر الکاہل کے شمال مغرب میں درجنوں مقامات پر گرمی کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹے ہیں اور رواں ہفتے درجہ حرارت کے مزید ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا، یو اے ای حکام کے مطابق گرمی کی لہر پانچ دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔متحدہ عرب امارات میں آج بھی درجہ حرارت 42 ڈگری رہا جب کہ اس کی شدت 50 سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔