امریکہ میںمسلم طالبہ پر حملہ ‘ حجاب کھینچ دیا گیا

   

نیویارک 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں ایک ہائی اسکول کی مسلم طالبہ کا حجاب اس کی ایک اسکولی ساتھی نے کھینچ نکالا اور مخالف مسلم جملے بھی کسے ۔ کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کی رپورٹ ملنے کے بعد ساتھی طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ ایسٹ برونس وک ہائی اسکول کی طالبہ کے نام اور عمر کا افشاء نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم کہا گیا ہے کہ اس کا اپنی ایک اور ساتھی لڑکی کے ساتھ لفظی جھگڑا ہوا تھا کیونکہ دونوں ہی طالبات کیمپس کے عام علاقہ میں ایک ہی نشست پر بیٹھنے پر مصر تھیں۔ اسکول کے سپرنٹنڈنٹ وکٹر والیسکی نے یہ بات بتائی ۔ یہ تکرار بڑھتی گئی جس کے بعد ایک لڑکی نے دوسری لڑکی کے حجاب کو کھینچ نکالا اور مخالف مسلم جملے کسنے شروع کردئے ۔ ایک اسکولی سکیوریٹی آفیسر نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کیا تاہم اس وقت تک کے واقعہ کا ویڈیو تیار کرلیا گیا تھا ۔ اس ویڈیو کو سوشیل میڈیا پر بھی پیش کیا گیا ۔ اس مخالف مسلم واقعہ کو برونس وک پولیس سے رجوع کیا گیا اور ساتھی طالبہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ اس پر سادہ حملے ‘ ہراسانی اور نامناسب رویہ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ مڈل سیکس کاونٹی کے استغاثہ نے یہ بات بتائی ۔ مسلم طالبہ کو سکیوریٹی آفیسر کے ساتھ تکرار کی وجہ سے معطل کردیا گیا ہے ۔