واشنگٹن : امریکہ کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ لازمی ویکسینیشن کے قانون کی پاسداری سے انکار کرنے والے سپاہیوں کو فارغ کرنے کا عمل شروع کر رہی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیکرٹری آف آرمی کرسٹائن وارمتھ نے چہارشنبہ کو کہا کہ ’غیر ویکسین شدہ اہلکار فوجیوں اور ان کے تیار رہنے کی صلاحیت کے لیے خطرہ ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہم ایسے فوجیوں کو فورسز سے علیحدہ کریں گے جو ویکیسن لگوانے سے انکار کر رہے ہیں۔