ہوسٹن ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ٹیکساس کی یونیورسٹی نے ہاتھ میں پکڑنے کا آٹومیٹک وینٹیلیٹر تیار کیا ہے۔ کینیڈا کی گلوبل ہیلتھ ڈیزائن کمپنی کے ساتھ یہ تیار کیا گیا ہے۔ کم قیمت میں تیار کئے گئے یہ وینٹیلیٹر کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوگا۔ دنیا بھر میں آن لائن اس کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ یہ آٹومیٹک، الیکٹرک اور آزادانہ طور پر کام کرسکتا ہے۔