امریکہ میں احتجاجی کسانوں کی تائید میں ریالی

   


نیویارک : امریکہ کے مختلف شہروں جیسے واشنگٹن (ڈی سی ) ، نیویارک ، بوسٹن ، شکاگو ، ہیوسٹن ، اٹلانٹا ، ڈینور میں ہندوستانی امریکی برادری نے ہندوستان میں احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ اظہاریگانگنت کے طورپر ریالیوں کا اہتمام کیا ہے ۔ واشنگٹن میں زائد از 350 کاروں اور ٹرکوں نے انڈین ایمبیسی کی عمارت کے روبرو ریالی میں حصہ لیا ۔ ریالی کے سبب ایمبیسی کے اطراف تمام سڑکوں پر 7 میل تک راستہ تقریباً تین گھنٹے تک روک دیا گیا تھا ۔ اس موقع پر کئی مقررین نے ہندوستانی حکومت کی توجہہ نئے متنازعہ زرعی قوانین کی طرف مبذول کرائی جو کسانوں کیلئے نقصاندہ ہے اور ان سے صرف کارپوریٹ اداروں کو فائدہ ہوگا ۔