واشنگٹن : واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملہ کردیا۔ اس مقصد کیلئے ٹرمپ کے حامی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے تھے اور زبردست احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران امریکی پرچموں کے بیچ ہندوستان کا پرچم بھی کسی نے لہرایا۔ یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔ صحافی الیجانڈو الوریز نے ویڈیو شیئر کیا جس میں ہندوستانی پرچم کو لہراتا ہوا دیکھاجاسکتا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے بھی اس پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نے کسی ہندوستانی کے حصہ لینے کی ضرورت نہیں تھی۔ رکن راجیہ سبھا پرینکا چترویدی نے بھی اس پر تنقید کی۔