نیویارک : سیاہ فام احمود آربیری کو ریاست جارجیا کے ایک محلے میں چہل قدمی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس قتل میں مجرم قرار دیے گئے تین سفید فام ملزمان کو عمر قید کی سز اسنا دی گئی ہے۔امریکہ کی جنوبی ریاست جارجیا کے ایک جج نے سات جنوری جمعہ کے روز تین سفید فام افراد کو فروری 2020 میں 25 سالہ احمود آربیری کا تعاقب کرنے اور پھر انہیں گولی مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے اس کیس کے ایک اہم مجرم اور ایک سفید فام باپ اور اس کے بیٹے کو بغیر پیرول کے امکان کے عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ایک تیسرے ملزم کو بھی عمر قید کا حکم سنایا گیا ہے۔