امریکہ میں اروبندو فارما نے دوا کی 2,000 بوتلیں واپس طلب کرلیں

,

   

واشنگٹن 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں ہندوستانی فارما کمپنی اروبندو فارما کی ذیلی کمپنی نے کولیسٹرال کو کم کرنے والی دوا کی 2,352 بوتلوں کو گاہکوں سے واپس حاصل کرلیا ہے ۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن نے بتایا کہ ان بوتلوں کی واپس طلبی کی وجہ ان پر لیبلنگ کا لاٹ نمبر غلط درج کردیا گیا تھا ۔ اس غلطی کی نشاندہی کئے جانے کے بعد اس دوا کو گاہکوں سے واپس طلب کرلیا گیا ہے ۔