امریکہ میں امیزان کی یاد پر برازیلی قیادت کا تبادلہ خیال

   

ریوڈی جنیرو ۔ 30 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر برازیل جیربولسو نارو نے کہا کہ برازیل کے اعلیٰ سطحی قاصد امریکہ پہنچ گئے ہیں اور وزیر خارجہ امریکہ اور دیگر قائدین کے ساتھ امریکہ کی امکانی امداد اور امیزان میں آتشزدگی سے پھیلی ہوئی تباہی پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ’’مدد‘‘ کے بارے میں دریافت کیا تھا اور کہا تھا کہ برازیل سے کوئی جواب حاصل ہونے تک اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ صدر برازیل اپنے فرزند کو بھی ملک کے قاصد کی حیثیت سے تقرر کرتے ہوئے امریکہ روانہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔