واشنگٹن: امریکہ میں دن بدن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں اضافہ پر تنقید کرتے ہوئے کئی ممالک نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کی پامالی میں دیگر ممالک سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے عالمی امور کے جائزہ اجلاس کے دوران کہا گیا کہ افریقی امریکیوں کے خلاف سزائے موت کو عام کرنا اور پولیس تشدد کو بڑھاوا دینا افسوسناک ہے۔ تارکین وطن بچوں کو حراست میں رکھنا بھی افسوسناک ہے۔