نیویارک : امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ قسم اومی کرون کی انفیکشنز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امریکی محکمہ صحت سی ڈی سی کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی نئی انفیکشنز میں سے 73.2 فیصد اومی کرون ویریئنٹ کے سبب تھیں۔ اس سے ایک ہفتہ قبل یہ شرح محض 12.6 فیصد تھی۔ اومی کرون کے تیز رفتار پھیلاؤ کے سبب امریکہ میں خوف وہراس بڑھ رہا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن آج منگل کو اس حوالے سے قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ کوویڈ۔19 کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں جو 8لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں۔