واشنگٹن : امریکہ میں سمندری طوفان ایان سے ہفتہ کی شام تک 30سے زیادہ لوگوں کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ سب سے زیادہ 28 افراد کا تعلق جنوب مغربی ریاست فلوریڈا سے ہے ۔گورنر رون ڈی سینٹیس نے ہفتے کے روز صحافیوں کو بتایا کہ فلوریڈا میں کم از کم 1100 افراد کو سمندری طوفان ایان سے بچا یا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایان سے فلوریڈا کے ساحل اور اندرونی علاقوں میں شدید بارش اور برفیلی ہواؤں اور خطرناک سیلاب آیا۔ایان نے جمعہ کی سہ پہر جنوبی کیرولینا میں سمندری طوفان کے طور پر لینڈ فال بنایا اور ایک ٹراپیکل طوفان کے بعد کمزور ہوگیا۔