امریکہ میں ایرانی حکومت سے منسلک درجنوں نیوز ویب سائٹس پر پابندی

   

واشنگٹن :امریکی محکمہ انصاف نے ایرانی حکومت سے منسلک درجنوں ایسے خبر رساں اداروں کی ویب سائٹوں کو بند کر دیا ہے، جن پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔ جن ویب سائٹس کو بند کیا گیا ہے، ان میں ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی اور ایرانی عربی نیوز سروس العالم کی ویب سائٹ بھی شامل ہیں۔ اس کارروائی کے تحت یمن میں حوثی باغیوں سے وابستہ ویب سائٹ المصیرہ بھی بند کر دی گئی ہے۔ تاہم اس کارروائی کے کچھ دیر بعد ہی ان میں سے کئی ویب سائیٹس نے ڈومین ایڈرس کی تبدیلی کے ساتھ دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا۔ ایران نے اس امریکی اقدام کو آزادی اظہار کو دبانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔