واشنگٹن، 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں شمال مغرب ایریزونا کے جنگلوں میں بجلی گرنے سے لگی آگ 36،000 ایکڑ رقبے میں پھیل گئی ہے ۔ انٹرانسیڈینٹ انفارمیشن سسٹم ‘ آئی این سی آئی ویب ’ نے بدھ کو طلاع دی۔ اس آگ کو ‘ بیسن فائر قراردیا ہے ۔ یہ آگ اتوار کی دوپہر گرینڈ کینین سے 27 کلومیٹر شمال میں اریزونا – نیواڈا سرحد کے قریب واقع گرینڈ کینین – بحر الکاہل قومی یادگار میں لگی ۔موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کی صبح تک آگ 36،488 ایکڑ پر پھیل گئی جس میں سے صرف پانچ فیصد علاقے میں آ گ پر قابو پایا جاسکا۔ مجموعی طور پر 69 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔