امریکہ میں ایک اور بھارتی اسٹوڈنٹ مردہ پایا گیا

   

Ferty9 Clinic

نیویارک: امریکہ میں ایک اور بھارتی طالب علم شریاس ریڈی اوہائیو ریاست کے سنسناٹی میں مردہ پایا گیا جو ایک ہفتہ کے اندرون اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔ سریاس کی موت کا سبب ابھی نامعلوم ہے۔ بتایا گیا کہ وہ لنڈر اسکول آف بزنس میں زیرتعلیم تھا۔ نیویارک میں انڈین کونسلیٹ نے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کیا اور وہ شریاس کی فیملی کے ساتھ ربط میں ہیں اور ان کی تمام ممکنہ مدد کی جارہی ہے۔ ایک ہفتہ کے دوران وویک سائنی اور نیل اچاریہ کے بعد امریکہ میں کسی ہندوستانی اسٹوڈنٹ کی موت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ 30 جنوری کو پرڈیو یونیورسٹی کا طالب علم اچاریہ مردہ دستیاب ہوا تھا۔ اس سے ایک روز قبل جارجیا میں ایک ہندوستانی اسٹوڈنٹ کو ہلاک کیا گیا تھا۔