امریکہ میں ایک اور سیاہ فام شہری پولیس فائرنگ میں ہلاک

   

لوئزیانا : امریکی ریاست لوئزیانا میں پولیس نے ایک سیاہ فام شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ چاقو سے مسلح یہ شخص ایک اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش میں تھا۔ اس واقعے کو امریکہ میں سیاہ فام باشندوں کے خلاف جان لیوا تشدد کا ایک نیا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ہلاک ہونے والے ٹریفورڈ پیلیرین کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا بیٹا ’ذہنی بے چینی کا شکار‘ تھا۔ اس افریقی نڑاد امریکی شہری کی پولیس شوٹنگ کے نتیجے میں ہلاکت کے بعد مظاہرے بھی کیے گئے۔