واشنگٹن: امریکہ کی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ملک میں نسلی نا انصافی اور پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 47 سالہ آندرے موریس پیر کی رات کو ایک گھر کے گیراج میں تھے جب ایک پولیس افسر نے ان پر کئی بار گولی چلائی۔پولیس افسر کو موقع پر ایک معمولی واقعے کی وجہ سے بلایا گیا تھاایڈم کوئے نامی پولیس افسر کی وردی پر نصب کیمرے کی ایک فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولیاں چلنے سے چند سیکنڈز قبل آندرے موریس ان کی طرف چلتے ہوئے جا رہے ہیں، ان کے بائیں ہاتھ میں ایک موبائل فون ہے جبکہ دوسرا ہاتھ نظر نہیں آ رہاکولمبس کے پولیس چیف تھامس کوینلن نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ مذکورہ پولیس افسر کو ‘غلط سلوک’ کے الزامات پر نوکری سے برطرف کر دیں گیایک بیان میں پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے پاس ایک افسر ہے جس نے پولیس کے کولمبس ڈویڑن کے قواعد اور پالیسیوں پر عمل کرنے کے اپنے عہد کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس خلاف ورزی سے ایک بے گناہ آدمی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔یہ کولمبس پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی تین ہفتے سے کم کے دورانیے میں دوسری ہلاکت ہے۔