نیویارک: امریکہ میں ہندوستانی طلباء کی اموات کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب ریاست اوہایو میں ایک طالب علم کی موت واقع ہوئی ہے۔ نیویارک میں ہندوستان کے قونصل خانہ نے جمعہ کو یہ اطلاع فراہم کی۔ طلب علم کی شناخٹ اوما ستیا سائی گڈے کے طور پر ہوئی ہے، جو اوہایو کے کلیولینڈ میں زیر تعلیم تھا۔ نیویارک میں ہندوستان کے قونصل خانہ کے سفیر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ اوہایو کے کلیولینڈ میں ہندوستان طالب علم اوما ستیا سائی کی افسوس ناک موت سے میں کافی دکھی ہوں۔‘‘ ہندوستان کے قونصل خانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جسد خاکی کو ہندوستان لے جانے کی سہولت سمیت اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ قونصل خانہ کی جانب سے کہا گہا ہے کہ پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے اور وہ ہندوستان میں طالب علم کے اہل خانہ سے رابطہ میں ہے۔
طالب علم کی لاش کو جل ملک بھیجنے سمیت ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ 2024 کے آغاز سے اب تک امریکہ میں 9 ہندوستانی اور ہندوستانی نڑاد طلباء کی موت ہو چکی ہے اور یہ اس نوعت کا 10 واں معاملہ ہے۔