امریکہ میں ایک شخص جہاز کے وِنگ پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

   

واشنگٹن : امریکی ریاست لاس ویگاس میں ایک شخص سیکیورٹی حصار توڑ کر ایئرپورٹ میں داخل ہوگیا اور رن وے پر اڑان بھرنے کیلئے تیار جہاز کے ونگ پر چڑھ گیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جہاز کے ایک مسافر نے بناکر شیئر کی، جہاں سے وہ وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جہاز کے ونگ پر بیٹھا ہے جبکہ اس کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرا ہوا ہے۔ ایک اہلکار اس کو پکڑنے کیلئے ونگ پر چڑھ گیا مگر وہ جوتے اور موزے اتار کر ونگ کے اوپر نکلنے والے حصے پر چڑھنے لگا جس میں ناکامی ہوئی اور وہ دھڑام سے نیچے گرگیا۔اس دوران نیچے کھڑے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا اور اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کے مطابق ملزم ایئرپورٹ کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہوا تھا۔ حکام نے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس کی اس حرکت کے پیچھے چھپے مقصد کا پتہ چلا ہے۔