نیویارک،6اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نیویارک میں واقع برونکس چڑیا گھر میں ایک شیرنی بھی کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہے ۔چارسالہ نادیہ نامی شیرنی کو ہلکا زکام تھا جس کے بعد اس کا کورونا وائرس کا ٹسٹ کیا گیا۔ چڑیا گھر نے بیان جاری کرکے بتایا کہ شیرنی کی بہن اجل، دو آمورین شیراورافریقہ کے تین شیر پر یکساں علامات پائے جانے کے بعد نگرانی کی جا رہی ہے ۔چڑیا گھر نے کہا کہ یہاں کے ملازم سے یہ وائرس اس شیرنی میں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا، “ہمیں نہیں معلوم کہ یہ وائرس کس طرح جانور کے اندر پھیلا لیکن ہم حالات پر نظررکھے ہوئے ہیں’’۔برونکس چڑیا گھر گزشتہ 16 مارچ سے لوگوں کے لئے بند ہے ۔ اس دوران چڑیا گھر نے کہا کہ جو ٹسٹ اس شیرنی پر کیا گیا یہ وہ ٹسٹ نہیں ہے جو انسان پر کیا جاتا ہے ۔