٭ امریکہ میں سڑک عبور کرنے والے ایک جوڑے کو ایک تیز رفتار کار کی زد میں آنے سے کرشماتی طور پر بچا لیا گیا۔ یہ کار پہلے ہی پیچھے سے آنے والی ایک دوسری کار سے ٹکرانے کے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد سرخ سگنل رہنے کے باوجود تیزی سے نکل گئی تھی۔ پولیس نے اس واقعہ کا ویڈیو جاری کیا جو سوشیل میڈیا پر تیزی سے گشت کرنے لگا۔ پولیس نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ثیوی کروز‘‘ کی شکل میں ایک فرشتہ ہی اس جوڑے کی جانیں بچا سکتا تھا۔