امریکہ میں ایک ہی خاندان کے تین ہندوستانی سوئمنگ پول میں غرقاب

   

Ferty9 Clinic

نیویارک ۔ امریکہ میں ایک ہندوستانی خاندان اپنے ہی مکان کے عقب میں واقع سوئمنگ پول میں مردہ پایا گیا ۔ نیوجرسی میں ہندوستانی خاندان نے یہ مکان حال ہی میں خریدا تھا ۔ مرنے والوں میں ایک 8سالہ لڑکی بھی شامل ہے ۔ اطلاعات کے مطابق 62سالہ بھرت پٹیل ، 33سالہ بہو نیشا پٹیل اور اس کی 8سالہ بیٹی حادثاتی طور پر سوئمنگ پول میں ڈوب گئے ۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا بھرت ، نشا اور اس کی 8سالہ بیٹی کہیں برقی شاک سے تو ہلاک نہیں ہوئے ۔ تاہم بعد ازاں اس زاویہ سے تحقیقات کو ترک کردیا گیا ۔ دوسری طرف لاء انفورسمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول کی گہرائی درمیانی حصہ میں بہت زیادہ تھی اور تینوں تیرتے وقت اس بات کا اندازہ نہیں لگاپائے کیونکہ مکان حال ہی میں خریدا گیا تھا اور ہندوستانی خاندان کو مکان اور اس کے اطراف و اکناف بشمول سوئمنگ پول کی خوبیوں اورخامیوں کا علم نہیں تھا ۔